Saturday, 17 January 2015

پنجا ب کے بیشتر شہروں میں پٹرول کی قلت پا نچویں روز بھی جاری


پنجاب(نیوز ٹو ڈے) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پٹرول کی قلت پانچویں روز بھی برقرار ہے، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کا حصول بحران پانچویں روز بھی جاری ہے، پٹرول نہ ملنے پر دفاتر اور اسکولوں میں حاضری کم ہے، پٹرول کی قلت کا یہ عالم ہے کہ شہر کے نوے فیصد پمپ بند ہیں اور جن پر پٹرول پر دستیاب ہیں، وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے۔فیصل آباد میں پٹرول نہ ملنے پر ایک شادی روک گئی ہے اور دولہا کا کہنا ہے کہ پٹرول نہ ملنے سے گاڑی نہیں آئی ابھی تک دولہن انتظار کر رہی ہو گی۔پٹرول نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیورز مسافروں سے منہ مانگے دام وصول کرتے رہے اور شہر کے بعض علاقوں میں پٹرول بلیک میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔لاہور میں پیٹرول کے حصول کے لیے آنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز دکاندار صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، پیٹرول کے متلاشی رکشہ ڈرائیور کو شکوہ تھا کہ اسے پیٹرول بلیک مارکیٹ سے خریدنا پڑ رہا ہے ساٹ ایک اور شہری نے بتایا کہ جہاں پیٹرول مل رہا ہے وہاں طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔گوجرانوالہ میں تمام پیٹرول پمپ بند ہیں جبکہ ایک پیٹرول پمپ جہاں پیٹرول دستیاب ہے، وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی عدم دستیابی سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرپیٹرولئیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کا بحران مزید ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے برعکس پی ایس او کے 
علاوہ باقی کمپنیوں کے پمپس پر بھی پٹرول دستیاب نہیں ہے۔ اور صورتحال معمول پر آنے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔
http://newstoday.pk/news/2015/01/17/3462

No comments: